کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوبکر بن ابی موسیٰ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ تَكَلَّمَ فَخَفِيَ عَلَيَّ فَسَأَلْتُ الَّذِي يَلِيَنِي، فَقَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے کچھ ایسی بات فرمائی جو مجھ پر مخفی رہ گئی، تو میں نے اپنے پہلو میں بیٹھے شخص سے پوچھا، تو اس نے بتایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے، نبی کریم ﷺ سے، اسی جیسی حدیث مروی ہے۔