المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بكر بن أبي موسى، عن جابر بن سمرة باب: ابوبکر بن ابی موسیٰ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ تَكَلَّمَ فَخَفِيَ عَلَيَّ فَسَأَلْتُ الَّذِي يَلِيَنِي، فَقَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے کچھ ایسی بات فرمائی جو مجھ پر مخفی رہ گئی، تو میں نے اپنے پہلو میں بیٹھے شخص سے پوچھا، تو اس نے بتایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“