کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سفیان ثوری کی سماک بن حرب کے واسطے سے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «يَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَخْطُبُ قَائِمًا، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا، وَيَقْرَأُ آيَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ عَلَى الْمِنْبَرِ»
ترجمہ
سماک بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے اور کھڑے ہوکر خطبہ دیتے، آپ ﷺ کی نماز میانہ روی والی اور خطبہ بھی میانہ روی والا ہوتا، اور آپ ﷺ منبر پر قرآن کی کچھ آیات پڑھتے۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1871
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 216، حدیث 1884
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «يَجْلِسُ فِي مُصَلَّاهُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسْنَاءَ»
ترجمہ
سماک، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ فجر طلوع ہونے پر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج خوب اچھی طرح طلوع ہوجاتا۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1872
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 216، حدیث 1885