المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سفيان الثوري، عن سماك بن حرب، عن جابر بن سمرة باب: سفیان ثوری کی سماک بن حرب کے واسطے سے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1872
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «يَجْلِسُ فِي مُصَلَّاهُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسْنَاءَ»ترجمہ
سماک، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ فجر طلوع ہونے پر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج خوب اچھی طرح طلوع ہوجاتا۔