کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا ثابت بن عتیک انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ پندرہ ہجری میں جسر مدائن کے دن شہید ہوئے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ جِسْرِ الْمَدَائِنِ، مَعَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ مَبْذُولٍ: ثَابِتُ بْنُ عَتِيكٍ "
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ یومِ جسر مدائن سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ شہید ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنو عمرو بن مبذول میں سے بیان کرتے ہیں: ثابت بن عتیک۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الْجِسْرِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثَابِتُ بْنُ عَتِيكٍ»
ترجمہ
ابن شہاب رحمہ اللہ یومِ جسر شہید ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے بیان کرتے ہیں: ثابت بن عتیک۔
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْجِسْرِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ مَبْذُولٍ: ثَابِتُ بْنُ عَتِيكٍ "
ترجمہ
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ یومِ جسر شہید ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنو عمرو بن مبذول میں سے بیان کرتے ہیں: ثابت بن عتیک۔