کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا تمیم بن یعار انصاری خدری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي خُدْرَةَ بْنِ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: تَمِيمُ بْنُ يُعَارٍ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ "
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنی خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج میں سے: تمیم بن یُعار بن قیس بن عدی تھے۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: تَمِيمُ بْنُ يُعَارِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ أُمَيَّةَ "
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنی حارث بن خزرج میں سے: تمیم بن یُعار بن قیس بن عدی بن اُمیّہ تھے۔“