کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا بسبس جہنی رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، بنو طریف بن خزرج انصاری کے حلیف
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي طَرِيفِ بْنِ الْخَزْرَجِ، بَسْبَسٌ الْجُهَنِيُّ حَلِيفُهُمْ "
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنی طریف بن خزرج میں سے، بسبس جہنی تھے، جو ان کے حلیف تھے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، مِنَ الْأَنْصَارِ، مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ الْخَزْرَجِ بَسْبَسٌ الْجُهَنِيُّ حَلِيفٌ لَهُمْ»
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، بنی ساعدہ بن کعب بن خزرج میں سے، بسبس جہنی تھے، جو ان کے حلیف تھے۔“