حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ بِلَالًا، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ مَرَّةً، فَقِيلَ: إِنَّهُ نَائِمٌ، فَنَادَى: «الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» فَأُقِرَّتْ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ
ترجمہ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ایک بار نبی کریم ﷺ کو نماز کی اطلاع دینے آئے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ ﷺ سو رہے ہیں، تو انہوں نے پکارا: ”نماز نیند سے بہتر ہے“ پھر یہ فجر کی اذان میں شامل کر دیا گیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَامُوا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلُّوا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ صَلُّوا الْغَدَاةَ»
ترجمہ
سعید بن مسیب سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، تو لوگ سو گئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، تو آپ ﷺ نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی، پھر انہوں نے فجر کی دو رکعت (سنت) پڑھیں، پھر فجر کی (فرض) نماز پڑھی۔“