المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن بلال باب: سعید بن مسیب کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1074
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ بِلَالًا، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ مَرَّةً، فَقِيلَ: إِنَّهُ نَائِمٌ، فَنَادَى: «الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» فَأُقِرَّتْ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِترجمہ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ایک بار نبی کریم ﷺ کو نماز کی اطلاع دینے آئے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ ﷺ سو رہے ہیں، تو انہوں نے پکارا: ”نماز نیند سے بہتر ہے“ پھر یہ فجر کی اذان میں شامل کر دیا گیا۔