کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ يَسَارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، قَالَ: أَذَّنْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَادَيْتُ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَهُمْ؟» فَقُلْتُ: مَنَعَهُمُ الْبَرْدُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ احْسُرْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ» فَقَالَ بِلَالٌ: فَأَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي الصُّبْحِ مِنَ الْحَرِّ
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ مؤذن نے مجھے بتایا، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک سرد رات میں اذان دی تو کوئی نہ آیا، پھر میں نے پکارا تو پھر بھی کوئی نہ آیا، تین بار ایسا ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: سردی نے انہیں روک رکھا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ان سے سردی دور فرما“ بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انہیں فجر کے وقت گرمی سے ہوا کرتے دیکھا۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1062
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 351، حدیث 1066
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ يَمَانٍ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ بِلَالٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بِلَالُ أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكُمْ»
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! فجر کی نماز خوب اجالا ہونے پر پڑھو، کیونکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1063
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 351، حدیث 1067