المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عبد الله، عن بلال رضي الله عنهم باب: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ يَسَارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، قَالَ: أَذَّنْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَادَيْتُ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَهُمْ؟» فَقُلْتُ: مَنَعَهُمُ الْبَرْدُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ احْسُرْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ» فَقَالَ بِلَالٌ: فَأَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي الصُّبْحِ مِنَ الْحَرِّترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ مؤذن نے مجھے بتایا، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک سرد رات میں اذان دی تو کوئی نہ آیا، پھر میں نے پکارا تو پھر بھی کوئی نہ آیا، تین بار ایسا ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: سردی نے انہیں روک رکھا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ان سے سردی دور فرما“ بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انہیں فجر کے وقت گرمی سے ہوا کرتے دیکھا۔