حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ الْكِنْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ الْقِبْلَتَيْنِ جَمِيعًا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ: «نَعَمْ يَوْمًا» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَيَوْمَيْنِ؟ قَالَ: «نَعَمْ وَثَلَاثَةً» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَثَلَاثَةً؟ قَالَ: «نَعَمْ وَمَا شِئْتَ»
ترجمہ
سیدنا ابی بن عمارہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی - وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں موزوں پر مسح کر لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ایک دن۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور دو دن؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تین دن بھی۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور تین دن؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور جتنا چاہو۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي بَيْتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قُلْتُ: يَوْمٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَيَوْمَيْنِ» . قَالَ: قُلْتُ: وَثَلَاثٌ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَمَا بَدَا لَكَ»
ترجمہ
سیدنا ابی بن عمارہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر میں نماز پڑھی، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں موزوں پر مسح کر لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ایک دن؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور دو دن بھی۔“ میں نے عرض کیا: اور تین دن، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور جتنا تمہارا دل چاہے۔“