المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبي بن عمارة الأنصاري رضي الله عنه باب: سیدنا ابی بن عمارہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 542
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ الْكِنْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ الْقِبْلَتَيْنِ جَمِيعًا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ: «نَعَمْ يَوْمًا» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَيَوْمَيْنِ؟ قَالَ: «نَعَمْ وَثَلَاثَةً» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَثَلَاثَةً؟ قَالَ: «نَعَمْ وَمَا شِئْتَ»ترجمہ
سیدنا ابی بن عمارہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی - وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں موزوں پر مسح کر لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ایک دن۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور دو دن؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تین دن بھی۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور تین دن؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور جتنا چاہو۔“