کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: " تُوُفِّيَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يُكَنَّى أَبَا الْمُنْذِرِ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ، وَقَائِلٌ يَقُولُ: سَنَةَ ثَلَاثِينَ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ "
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر کہتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، جن کی کنیت ابوالمنذر تھی، مدینہ میں بائیس ہجری میں وفات پا گئے، اور کچھ کہتے ہیں کہ تیس ہجری میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 526
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 198، حدیث 529
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامِ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: «مَاتَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فِي خِلَافَةِ عُمَرَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ» قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: وَيَقُولُ بَعْضُهُمْ: «فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ»
ترجمہ
ابن نمیر کہتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں بائیس ہجری میں وفات پا گئے۔ ابن نمیر کہتے ہیں: اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 527
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 198، حدیث 530