کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کی نمازِ جنازہ کے سبب اپنے مومن بندے سے درگزر کرنے اور اپنے اور اس کے درمیان معاف کر دینے کا بیان
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثنا سَوَادَةُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، ثنا صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، حَدَّثَنِي أَبِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ فَصَاعِدًا أَجَازَ اللهُ شَهَادَتَهُمْ - أَوْ قَالَ: صَدَّقَ شَهَادَتَهُمْ - "
ترجمہ
ابوالملیح بن اسامہ ہذلی بیان کرتے ہیں: مجھے میرے والد سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے بتایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی امت میں سے چالیس یا اس سے زیادہ لوگ (کسی میت پر نماز جنازہ کی) گواہی دیں تو اللہ ان کی گواہی قبول فرما لیتا ہے“ - یا فرمایا: ”ان کی گواہی کی تصدیق فرما دیتا ہے۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا مُبَشِّرُ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ رَجُلٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ مِائَةٌ إِلَّا غُفِرَ لَهُ»
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص پر سو آدمی نماز جنازہ پڑھیں تو اسے بخش دیا جاتا ہے۔“