المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب في تجاوز الله لعبده المؤمن بصلاة المسلمين عليه، وعفوه عنه فيما بينه وبينه باب: اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کی نمازِ جنازہ کے سبب اپنے مومن بندے سے درگزر کرنے اور اپنے اور اس کے درمیان معاف کر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 499
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثنا سَوَادَةُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، ثنا صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، حَدَّثَنِي أَبِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ فَصَاعِدًا أَجَازَ اللهُ شَهَادَتَهُمْ - أَوْ قَالَ: صَدَّقَ شَهَادَتَهُمْ - "ترجمہ
ابوالملیح بن اسامہ ہذلی بیان کرتے ہیں: مجھے میرے والد سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے بتایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی امت میں سے چالیس یا اس سے زیادہ لوگ (کسی میت پر نماز جنازہ کی) گواہی دیں تو اللہ ان کی گواہی قبول فرما لیتا ہے“ - یا فرمایا: ”ان کی گواہی کی تصدیق فرما دیتا ہے۔“