المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب من ذكر عن عبد الله بن مسعود أنه كان مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن باب: جس نے ذکر کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن (جنوں کی رات) میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے
حدیث نمبر: 9929
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّازُ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّقَرِيُّ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بنِ مَسْعُودٍ قَالَ: طَلَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ وَضُوءًا، فَقُلْتُ: لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا نَبِيذٌ فِي إِدَاوَةٍ، فَقَالَ: «تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ» ، فَتَوَضَّأَ مِنْهَاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے شبِ جن وضو کا پانی طلب فرمایا، تو میں نے عرض کیا: میرے پاس ایک برتن میں نبیذ کے سوا کچھ نہیں۔ فرمایا: ”پاکیزہ کھجور، اور پاک کرنے والا پانی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے اس سے وضو کیا۔