المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9701
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، " فِي الَّذِي يُصِيبُ الْحُدُودَ، ثُمَّ يُقْتَلُ عَمْدًا، قَالَ: إِذَا جَاءَ الْقَتْلُ مَحَا كُلَّ شَيْءٍ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو حدود کا ارتکاب کرے، پھر اسے جان بوجھ کر قتل کر دیا جائے، فرمایا: ”جب قتل واقع ہو جائے تو وہ ہر چیز کو مٹا دیتا ہے۔“