حدیث نمبر: 9684
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، قَالَ: «يَسْعَى فِي قِيمَتِهِ»
ترجمہ

عبدالرحمن بن عبداللہ بن قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے موت کے وقت اپنے غلام کو آزاد کیا جبکہ اس کے پاس اس کے سوا کوئی مال نہ تھا اور اس پر قرض تھا، انہوں نے فرمایا: ”وہ اپنی قیمت کے برابر محنت مزدوری کرے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9684
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 345، حدیث 9719