حدیث نمبر: 9678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَرَأْتُ بِحِمْصَ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَوَجَدْتُ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ، فَقُلْتُ: أَتُكَذِّبُ بِالْحَقِّ، وَتَشْرَبُ الرِّجْسَ، «وَاللهِ لَهَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» لَا أَدَعُكَ حَتَّى أَضْرِبَكَ حَدًّا، قَالَ: فَضَرَبَهُ الْحَدَّ
ترجمہ

علقمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے حمص میں (قرآن) پڑھا تو ایک آدمی نے کہا: یہ اسی طرح نازل نہیں ہوئی۔ میں اس کے قریب گیا تو اس سے شراب کی بو محسوس کی، تو میں نے کہا: تو حق کو جھٹلاتا ہے اور گندگی پیتا ہے! اللہ کی قسم، رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہی پڑھایا تھا، میں تجھے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ تجھے حد لگا دوں۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے اسے حد لگا دی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9678
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 344، حدیث 9713