المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9677
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِالشَّامِ، فَقَالُوا لَهُ: اقْرَأْ عَلَيْنَا، فَقَرَأَ عَلَيْنَا سُورَةَ يُوسُفَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: وَيْحَكَ لَقَدْ قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: «أَحْسَنْتَ» فَبَيْنَمَا هُوَ يُرَاجِعُهُ وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ خَمْرٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أَتَشْرَبُ الرِّجْسَ وَتُكَذِّبُ بِالْقُرْآنِ لَا أَقُومُ حَتَّى تُجْلَدَ الْحَدَّترجمہ
…(سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے) ہمیں سورۃ یوسف پڑھ کر سنائی، تو مجلس کے ایک آدمی نے کہا: کیا یہ اسی طرح نازل ہوئی تھی؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تجھ پر افسوس! میں نے یہ رسول اللہ ﷺ کو پڑھ کر سنائی تھی اور آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اچھا پڑھا۔“ پھر جب وہ اس سے مزید بات کر رہے تھے تو انہیں اس سے شراب کی بو محسوس ہوئی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو گندگی (شراب) بھی پیتا ہے اور قرآن کو جھٹلاتا بھی ہے! میں یہاں سے نہیں اٹھوں گا یہاں تک کہ تجھے حد لگا دی جائے۔