المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9673
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ عَامِرٍ، وَمَسْرُوقٍ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «لَا يَحْمِلُهَا لِزَوْجِهَا وَطْءُ سَيِّدِهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ»ترجمہ
عامر، مسروق اور ابراہیم نخعی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”باندی کے مالک کا اس سے مباشرت کرنا اسے اس کے پہلے شوہر کے لیے حلال نہیں کرتا، یہاں تک کہ وہ کسی دوسرے شوہر سے نکاح کرے۔“