المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9661
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ، قَالَ: نُبِّئْتُ عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبِكْرِ تُسْتَكْرَهُ نَفْسُهَا: «أَنَّ لِلْبِكْرِ مِثْلُ صَدَاقِ إِحْدَى نِسَائِهَا، وَلِلثَّيِّبِ مِثْلُ صَدَاقِ مِثْلِهَا»ترجمہ
عبدالکریم بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے اس کنواری عورت کے بارے میں فرمایا جسے زبردستی (زنا پر مجبور) کیا جائے: ”کنواری کے لیے اس کی ہم مثل عورتوں میں سے کسی ایک کے مہر جتنا تاوان ہے، اور شادی شدہ کے لیے اس کی ہم مثل کے مہر جتنا۔“