المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9649
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا، وَتَرَكَ أُمَّ وَلَدٍ لَهُ فَأَرَادَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ أَنْ يَبِيعَهَا فِي دَيْنِهِ، فَأَتَيْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي فَانْتَظَرْنَا حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاجْعَلُوهَا فِي نَصِيبِ وَلَدِهَا»ترجمہ
…(ایک شخص فوت ہو گیا) اور اپنی ام ولد چھوڑ گیا، تو ولید بن عقبہ نے اسے اس کے قرض کے عوض بیچنا چاہا۔ ہم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہیں نماز پڑھتے پایا، ہم نے ان کے نماز سے فارغ ہونے تک انتظار کیا، پھر یہ بات ان سے ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تمہیں ایسا کرنا ہی ہے تو اسے اس کے بچے کے حصے میں شمار کرو۔“