حدیث نمبر: 9636
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الرَّجُلِ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَنْكِحُهَا؟ فَقَالَ: سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ: " {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ، وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ} [الشورى: ٢٥] الْآيَةُ "
ترجمہ

حکم بن ابان بیان کرتے ہیں: میں نے سالم بن عبداللہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو کسی عورت سے زنا کرے، پھر اس سے نکاح کر لے؟ انہوں نے کہا: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر کرتا ہے“ [سورۃ الشوریٰ: 25]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9636
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 336، حدیث 9671