المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9625
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ، وَابْنُ مَسْعُودٍ: «إِنْ قَذَفَهَا وَقَدْ طَلَّقَهَا، وَلَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ لَاعَنَهَا، وَإِنْ قَذَفَهَا، وَقَدْ طَلَّقَهَا وَبَتَّهَا لَمْ يُلَاعِنْهَا»ترجمہ
سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر اس نے بیوی پر تہمت لگائی جبکہ اسے طلاق دے چکا تھا اور اسے رجوع کا حق باقی تھا، تو وہ اس سے لعان کرے گا۔ اور اگر تہمت لگائی جبکہ اسے طلاقِ بائن دے چکا تھا، تو وہ اس سے لعان نہیں کرے گا۔“