المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9622
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اخْتَارِي فَسَكَتَتْ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: اخْتَارِي فَسَكَتَتْ، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ: اخْتَارِي، فَقَالَتْ: قَدِ اخْتَرْتُ نَفْسِي، قَالَ: «هِي ثَلَاثٌ»ترجمہ
مسروق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی سے کہا: اپنی مرضی سے چن لو، وہ خاموش رہی، پھر اس نے دوبارہ کہا: چن لو، وہ پھر خاموش رہی، پھر تیسری بار کہا: چن لو، تو اس نے کہا: میں نے اپنی ذات کو چن لیا۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ تین (طلاقیں شمار ہوں گی)۔“