المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9600
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جَرِيحٍ قَالَ: بَلَغَ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنْ طَلَّقَ مَا لَمْ يَنْكِحْ فَهُوَ جَائِزٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " أَخْطَأَ فِي هَذَا، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: {إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ} [الأحزاب: ٤٩] ، " وَلَمْ يَقُلْ: إِذَا طَلَّقْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ نَكَحْتُمُوهُنَّ "ترجمہ
ابن جریج بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بات پہنچی کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کوئی نکاح سے پہلے ہی طلاق دے دے تو وہ نافذ ہو جاتی ہے۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”انہوں نے اس میں غلطی کی ہے، اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو، پھر انہیں چھونے سے پہلے طلاق دے دو“ [سورۃ الاحزاب: 49]، اور یہ نہیں فرمایا: جب تم مومن عورتوں کو طلاق دو، پھر ان سے نکاح کرو۔“