المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9590
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ فِي الْمَوْهُوبَةِ: «إِنْ قَبِلُوهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ وَهِي أَحَقُّ بِهَا، وَإِنْ لَمْ يَقْبَلُوهَا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ»ترجمہ
مسروق سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے 'موہوبہ' (وہ عورت جسے شوہر اس کے گھر والوں کے حوالے کر دے) کے بارے میں فرمایا: ”اگر وہ (گھر والے) اسے قبول کر لیں تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی اور وہ عورت اس کی زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ اسے قبول نہ کریں تو یہ کچھ بھی نہیں (یعنی طلاق واقع نہیں ہوئی)۔“