المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9582
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ: كَانَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَجَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ فَقَالَ: طَلَّقْتُهَا ثُمَّ رَاجَعْتُهَا، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَحْمِلْنِي الَّذِي كَانَ مِنْكَ أَنْ أُحَدِّثَ الْأَمْرَ عَلَى وَجْهِهِ، فَقَالَ عُمَرُ: حَدِّثِينِي، فَقَالَتْ: طَلَّقَنِي، ثُمَّ تَرَكَنِي حَتَّى إِذَا كُنْتُ فِي آخِرِ ثَلَاثِ حِيَضٍ، وَانْقَطَعَ عَنِّي الدَّمُ، وَضَعْتُ غُسْلِي، وَرَدَدْتُ بَابِي، وَنَزَعْتُ ثِيَابِي، فَقَرَعَ الْبَابَ، قَالَ: قَدْ رَجَعْتُكِ قَدْ رَجَعْتُكِ فَتَرَكْتُ غُسْلِي، وَلَبِسْتُ ثِيَابِي، فَقَالَ عُمَرُ: مَا تَقُولُ فِيهَا يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ؟ فَقُلْتُ: «أُرَاهُ أَحَقُّ بِهَا مَا دُونَ أَنْ تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ» ، فَقَالَ عُمَرُ: «نِعْمَ مَا رَأَيْتَ، وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ»ترجمہ
…(اس عورت نے بیان کیا:) میں نے اپنا غسل (کا پانی) رکھ دیا تھا، اپنا دروازہ بند کر لیا تھا اور اپنے کپڑے اتار دیے تھے کہ اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا: میں نے تجھ سے رجوع کر لیا، میں نے تجھ سے رجوع کر لیا۔ تو میں نے اپنا غسل چھوڑ دیا اور اپنے کپڑے پہن لیے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے ابن ام عبد! تم اس بارے میں کیا کہتے ہو؟ (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے کہا: ”میری رائے میں وہ (شوہر) اس کا زیادہ حقدار ہے، جب تک کہ اس کے لیے نماز حلال نہ ہو جائے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے بہت اچھی رائے دی، میری بھی یہی رائے ہے۔“