حدیث نمبر: 9580
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، فِي قَوْلِهِ: {فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: ١] ، قَالَ: " مَنْ أَرَادَ الطَّلَاقَ الَّذِي هُوَ الطَّلَاقُ فَلْيُمْهِلِ الْمَرْأَةَ حَتَّى إِذَا طَهُرَتْ فِي غَيْرِ جِمَاعٍ قَالَ لَهَا: اعْتَدِّي، فَإِنْ نَدِمَ وَتَتَبَّعَهَا نَفْسَهُ أَشْهَدَ رَجُلَيْنِ عَلَى رَجْعَتِهَا وَإِلَّا تَرَكَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا، وَلَا يُطَلِّقْهَا ثَلَاثًا وَهِي حَامِلٌ، فَيُنَدِّمْهُ اللهُ، فَيُنْفِقْ عَلَيْهَا حَمْلَهَا وَرَضَاعَهَا "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے آیت ”تو انہیں ان کی عدت کے لیے طلاق دو“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جو (صحیح معنوں میں) طلاق دینا چاہے وہ عورت کو مہلت دے، یہاں تک کہ جب وہ حیض سے پاک ہو (اور اس حالت میں) جماع نہ کیا ہو تو اس سے کہے: عدت شمار کرو۔ پھر اگر وہ نادم ہو اور اس کا دل اسے چاہے تو دو آدمیوں کو اپنے رجوع پر گواہ بنا لے، ورنہ اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو جائے۔ اور اسے حاملہ ہونے کی حالت میں تین طلاقیں نہ دے، ورنہ اللہ اسے نادم کر دے گا، اور اس (حالت) میں اسے اس کے حمل اور دودھ پلانے کا خرچہ دینا پڑے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9580
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 322، حدیث 9615