المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9560
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: سَأَلَتْهُ امْرَأَةٌ عَنْ حُلِيٍّ لَهَا أَفِيهِ زَكَاةٌ؟ قَالَ: «إِذَا بَلَغَ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَزَكِّيهِ» ، قَالَتْ: إِنَّ فِي حِجْرِي أَيْتَامًا فَأَدْفُعُهُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
ابراہیم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے ان سے اپنے زیور کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس میں زکاۃ ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جب وہ دو سو درہم (کے برابر) ہو جائے تو اس کی زکاۃ دو۔“ اس نے کہا: میری پرورش میں کچھ یتیم ہیں، کیا میں یہ (زکاۃ) انہیں دے دوں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“