المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9536
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادٌ، أنا أَيُّوبُ، وَهِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: «لَوْ أَتَيْتُ أَهْلِي أَوَّلَ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ جُنُبًا لَصُمْتُ لِأَنِّي أَتَيْتُهَا وَهِي تَحِلُّ لِي»ترجمہ
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں رات کے شروع میں اپنی بیوی کے پاس جاؤں، پھر صبح جنبی حالت میں کروں تو روزہ رکھوں گا، کیونکہ میں اس کے پاس اس حال میں گیا تھا کہ وہ میرے لیے حلال تھی۔“