المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9526
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ هُزَيْلَ بْنَ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: جَاءَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِلَى مَسْجِدِنَا، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقِيلَ لَهُ تَقَدَّمْ: فَقَالَ: «يَتَقَدَّمُ إِمَامُكُمْ» ، قُلْنَا: إِمَامُنَا لَيْسَ هَهُنَا، قَالَ: «لِيَتَقَدَّمْ رَجُلٌ مِنْكُمْ» ، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ فَقَامَ عَلَى دُكَّانٍ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَنَهَاهُ عَبْدُ اللهِترجمہ
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور نماز کی اقامت ہو چکی تھی، تو ان سے کہا گیا: آگے بڑھیں۔ انہوں نے فرمایا: ”تمہارا امام آگے بڑھے۔“ ہم نے کہا: ہمارا امام یہاں موجود نہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی آگے بڑھے۔“ تو ایک آدمی آگے بڑھا اور مسجد کی قبلہ سمت میں ایک چبوترے پر جا کھڑا ہوا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے منع کر دیا۔