المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9525
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السِّرَاجُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، يَعُسُّ الْمَسْجِدَ بِاللَّيْلِ فَلَا يَرَى فِيهِ سَوَادًا إِلَّا أَخَّرَهُ إِلَّا رَجُلًا قَائِمًا يُصَلِّي»ترجمہ
ابوعمرو الشیبانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ رات کو مسجد کا گشت کرتے، اور جس سائے (شخص) کو بھی مسجد میں دیکھتے اسے پیچھے (باہر) کر دیتے، سوائے اس آدمی کے جو کھڑا نماز پڑھ رہا ہو۔