المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9518
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: «كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ قَبْلَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا، وَبَعْدَهَا أَرْبَعًا» حَتَّى جَاءَ عَلِيٌّ «فَأَمَرَنَا أَنْ نُصَلِّيَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَرْبَعًا»ترجمہ
ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جمعہ سے پہلے چار اور اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں، یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے ہمیں حکم دیا کہ اس کے بعد دو رکعتیں، پھر چار رکعتیں پڑھیں۔