المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: «كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُعَلِّمُنَا أَنْ نُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْجُمُعَةِ» حَتَّى سَمِعْنَا قَوْلَ عَلِيٍّ: «صَلُّوا سِتًّا» ، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «فَنَحْنُ نُصَلِّي سِتًّا» ، قَالَ عَطَاءٌ: «أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَرْبَعًا»ترجمہ
ابوعبدالرحمن (سلمی) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنا سکھاتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان سنا: ”چھ رکعتیں پڑھو۔“ ابوعبدالرحمن کہتے ہیں: ”تو ہم چھ رکعتیں پڑھتے ہیں۔“ عطاء کہتے ہیں: ”ابوعبدالرحمن دو رکعتیں پھر چار رکعتیں پڑھتے تھے۔“