المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9515
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: «مَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَةُ الْأُخْرَى فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا» قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ قَتَادَةُ: يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَقِيلَ لِقَتَادَةَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ جَاءَ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي آخِرِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: «اجْلِسُوا أَدْرَكْتُمْ إِنْ شَاءَ اللهُ» ، قَالَ قَتَادَةُ: إِنَّمَا يَقُولُ: «أَدْرَكْتُمُ الْأَجْرَ»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جس کی دوسری رکعت فوت ہو جائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔“ معمر کہتے ہیں: قتادہ نے کہا: وہ چار رکعتیں پڑھے۔ پھر قتادہ سے کہا گیا: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ (ایک بار جمعہ کی نماز کے لیے) آئے جبکہ لوگ نماز کے آخری حصے میں بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، ان شاء اللہ تم نے پا لیا۔“ قتادہ کہتے ہیں: وہ اس سے صرف یہ کہہ رہے تھے: ”تم نے اجر پا لیا۔“