المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9493
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، أَنُبِّئْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةَ، أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا «قَامَ قَائِمًا فَنَهَى النَّاسَ عَنِ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ»ترجمہ
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: مجھے بتایا گیا کہ سیدنا ابن مسعود اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما میں سے کسی ایک نے یا دونوں نے کھڑے ہو کر عید کے دن امام کے نکلنے سے پہلے نماز پڑھنے سے لوگوں کو منع کیا۔