المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9492
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: أُنْبِئْتُ «أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةَ كَانَا يَقُومَانِ فِي النَّحْرِ، وَالْفِطْرِ فَيَنْهَيَانِ أَنْ يُصَلِّيَ أَحَدٌ قَبْلَ الْإِمَامِ»ترجمہ
محمد (ابن سیرین) بیان کرتے ہیں: مجھے بتایا گیا کہ سیدنا ابن مسعود اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما عیدالاضحی اور عیدالفطر میں کھڑے ہو کر کسی کو بھی امام سے پہلے نماز پڑھنے سے منع کر دیتے تھے۔