المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن أبي رافع، عن أبيه باب: عبیداللہ بن ابی رافع کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 947
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلَا أَنْ يَقُولَ فِيكَ طَوَائِفُ مِنْ أُمَّتِي مَا قَالَتِ النَّصَارَى فِي عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، لَقُلْتُ فِيكَ الْيَوْمَ مَقَالًا لَا تَمُرُّ بِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَخَذَ التُّرَابَ مِنْ أَثَرِ قَدَمَيْكَ، يَطْلُبُونَ بِهِ الْبَرَكَةَ»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ میری امت کے کچھ گروہ تمہارے بارے میں وہی بات کہیں گے جو نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم کے بارے میں کہی تھی، تو میں آج تمہارے بارے میں ایسی بات کہتا کہ تم کسی مسلمان کے پاس سے نہ گزرتے مگر وہ برکت کی خاطر تمہارے قدموں کے نشان کی مٹی اٹھا لیتا۔“