حدیث نمبر: 9392
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: «سَمَرَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، ثُمَّ خَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ فَقَامَا يَتَحَدَّثَانِ حَتَّى رَأَيَا تَبَاشِيرَ الْفَجْرِ» فَأَوْتَرَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِرَكْعَةٍ "
ترجمہ

ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ ولید بن عقبہ بن ابی معیط کے ہاں رات گئے تک باتیں کرتے رہے، پھر وہاں سے نکلے اور کھڑے ہو کر باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ فجر کی روشنی نمودار ہونے لگی، تو ان میں سے ہر ایک نے ایک ایک رکعت سے وتر پڑھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9392
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 283، حدیث 9424