المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9369
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْنَا عَلْقَمَةَ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ عَبْدِ اللهِ، مِنَ اللَّيْلِ - وَكَانَ يَبِيتُ عِنْدَهُ؟ قَالَ: «كَانَ يُسْمِعُ آلَ عُتْبَةَ أَخِيهِ، وَهُمْ فِي حُجْرَةٍ بَيْنَ يَدَيْهِ»ترجمہ
ابراہیم بیان کرتے ہیں: ہم نے علقمہ سے پوچھا - وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس رات گزارا کرتے تھے - کہ رات کو ان کی قرأت کیسی ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا: ”وہ اپنے بھائی عتبہ کے گھر والوں کو سنا دیتے تھے، جو ان کے سامنے ایک کمرے میں ہوتے تھے۔“