المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9363
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: دَخَلَ عَلْقَمَةُ، وَالْأَسْوَدُ عَلَى عَبْدِ اللهِ، فَقَالَا: إِنَّ أُمَّ الْأَسْوَدِ أُقْعِدَتْ، وَإِنَّهُ يَرْكُزُ لَهَا عُودَ الْمِرْوَحَةِ تُصَلِّي عَلَيْهِ فَمَا تَرَى؟، قَالَ: «إِنِّي لَأَرَى الشَّيْطَانَ يَعْرِضُ بِالْعُودِ لِتَسْجُدْ عَلَى الْأَرْضِ إِنِ اسْتَطَاعَتْ، وَإِلَّا تُومِئْ إِيمَاءً»ترجمہ
ابراہیم بیان کرتے ہیں: علقمہ اور اسود سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اسود کی والدہ معذور ہو گئی ہیں، اور وہ ان کے لیے پنکھے کی لکڑی گاڑ دیتے ہیں تاکہ وہ اس پر نماز پڑھیں، آپ کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تو دیکھتا ہوں کہ شیطان اس لکڑی کے ذریعے وسوسہ پیش کرتا ہے، انہیں چاہیے کہ اگر ممکن ہو تو زمین پر ہی سجدہ کریں، ورنہ اشارے سے سجدہ کر لیں۔“