المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9348
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدَ، «أَقْبَلَا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَى الْمَسْجِدِ» فَاسْتَقْبَلَهُمُ النَّاسُ قَدْ صَلُّوا، فَرَجَعَ بِهِمَا إِلَى الْبَيْتِ فَجَعَلَ أَحَدَهُمَا عَنْ يَمِينِهِ، وَالْآخَرَ عَنْ شِمَالِهِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمَا "ترجمہ
ابراہیم بیان کرتے ہیں: علقمہ اور اسود سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کی طرف روانہ ہوئے، تو لوگ انہیں نماز پڑھ کر واپس آتے ملے، چنانچہ وہ دونوں کو لے کر گھر واپس آئے، ایک کو اپنی دائیں طرف اور دوسرے کو اپنی بائیں طرف کھڑا کیا، پھر انہیں نماز پڑھائی۔