المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9342
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ مَسْرُوقًا، وَجُنْدَبًا انْتَهَيَا إِلَى الْإِمَامِ وَقَدْ سُبِقَا بِرَكْعَةٍ، فَلَمْ يَقْرَأْ مَسْرُوقٌ وَقَرَأَ جُنْدُبٌ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِعَبْدِ اللهِ، فَقَالَ: كِلَاكُمَا لَمْ يَأْلُ عَنِ الْأَمْرِ، وَالْقَوْلُ مَا صَنَعَ مَسْرُوقٌ "ترجمہ
ابراہیم بیان کرتے ہیں: مسروق اور جندب امام کے پاس پہنچے تو ایک رکعت ان سے فوت ہو چکی تھی، مسروق نے بقیہ میں قرأت نہیں کی اور جندب نے قرأت کی، یہ بات سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ذکر کی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”تم دونوں نے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کی، اور صحیح بات وہی ہے جو مسروق نے کی۔“