المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9334
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَوْ غَيْرِهِ: أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، رَأَى رَجُلَيْنِ يُصَلِّيَانِ، أَحَدُهُمَا مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، وَالْآخَرُ لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ، وَلَا سُجُودَهُ فَضَحِكَ، فَقَالُوا: مَا يُضْحِكُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: «عَجِبْتُ لِهَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ، أَمَّا الْمُسْبِلُ إِزَارَهُ فَلَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَلَا يَقْبَلُ اللهُ صَلَاتَهُ»ترجمہ
…سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دو آدمیوں کو نماز پڑھتے دیکھا، ایک اپنا تہبند لٹکائے ہوئے تھا، اور دوسرا اپنا رکوع اور سجدہ پورا نہیں کر رہا تھا، تو وہ ہنس پڑے۔ لوگوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو کس بات نے ہنسایا؟ فرمایا: ”مجھے ان دونوں آدمیوں پر تعجب ہوا، رہا تہبند لٹکانے والا تو اللہ اس کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرماتا، اور رہا دوسرا تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں فرماتا۔“