المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9227
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ طَيِّئٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَجَعَلَ يُهَرْوِلُ فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ تَنْهَى عَنْهُ؟ قَالَ: «إِنَّمَا بَادَرْتُ حَدُّ الصَّلَاةِ التَّكْبِيرَةُ الْأُولَى»ترجمہ
طیء قبیلے کے ایک شخص اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کی طرف نکلے تو تیز چلنے لگے، ان سے کہا گیا: کیا آپ ایسا کرتے ہیں حالانکہ آپ ہی اس سے منع کرتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تو صرف نماز کے آغاز، یعنی پہلی تکبیر، کو پانے کی جلدی کر رہا تھا۔“