حدیث نمبر: 9221
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللهِ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ امْرَأَتَهُ فَلَا يُمْنِي؟ فَقَالَ: «أَمَا أَنَا فَإِذَا بَلَغْتُ ذَلِكَ مِنَ الْمَرْأَةِ اغْتَسَلَتُ»
ترجمہ

ابراہیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو اپنی بیوی سے مجامعت کرے مگر انزال نہ ہو؟ تو انہوں نے فرمایا: ”رہا میں تو جب عورت سے اس حد تک پہنچ جاتا ہوں تو غسل کر لیتا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9221
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 253، حدیث 9253