المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9219
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْحَارِثُ، عَنْ عَلِيٍّ، وَعَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَمَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالُوا: «إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ» قَالَ مَسْرُوقٌ: وَكَانَتْ أَعْلَمَهُمْ بِذَلِكَترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ مجھے حارث نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور علقمہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے، اور مسروق نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ ان سب نے فرمایا: ”جب دونوں ختنے کی جگہیں ایک دوسرے سے مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ مسروق کہتے ہیں: اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس بارے میں ان سب میں سب سے زیادہ علم رکھنے والی تھیں۔